19 اکتوبر، 2024، 5:03 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85632792
T T
0 Persons

لیبلز

جبالیا میں صیہونی فوج کے استقامتی محاذ کے مجاہدین کی کارروائیاں

تہران – ارنا – غزہ  پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کو تین سو اناسی دن ایسی حالت میں پورے ہورہے ہیں کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے مجاہدین نےغاصب فوجیوں پر بالخصوص شمالی جبالیا میں کار وار لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے

ارنا کے مطابق حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں غاصب صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک اور ایک ڈی نائن بلڈوزر کو تباہ کردیا ہے۔

القسام بریگیڈ نے اسی طرح جبالیا کے نزدیک  صیہونی فوج کے ایک پیدل دستے کے راستے میں بم کا دھماکہ کرکے جانی نقصان پہنچانے کی خبر دی ہے۔
دوسری طرف جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی اعلان کیا ہے کہ جبالیا کی طرف جانے والے ایک صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کے راستے میں  بم کا دھماکہ کرکے اس کو  تباہ کردیا ہے۔    

 اسی کے ساتھ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی جبالیا میں ایک فوجی گاڑی کے تباہ ہوجانے کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں کے لئے ایک المناک حادثے کی خبر دی ہے۔

  صیہونی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں متعدد صیہونی فوجی جن میں کئی افسر بھی شامل ہیں، سخت زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .